ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر صارفین پر بڑی پابندی عائد

سولر صارفین پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے سولر گرین میٹرز لگانے پر پابندی عائد کردی۔

لیسکو نے توانائی کے وزارت کے احکامات کے بعد سولر گرین میٹر کی تنصیب عارضی طور پر معطل کر دی. اس پابندی کا اطلاق رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں پر ہوگا، ساتھ ہی لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ نئے میٹرز صرف اس وقت نصب کیے جائیں گے جب وزارت سولر گرین میٹر کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔ 

اسی طرح دیگر تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے بھی سولر کنکشن کی فراہمی معطل کر دی ہے جب تک کہ وزارت کی نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔

لیسکو حکام کے مطابق پابندی کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہوں گے، جنہوں نے پہلے ہی سولر سسٹم نصب کر رکھا ہے اور گرین میٹر کے لیے درخواستیں جمع کرا دی تھیں۔

اس دوران نئی سولر گرین میٹر پالیسی مرتب کیے جانے کا امکان ہے، نئی پالیسی کے اجراء کے بعد ہی گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔