سٹی 42: پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چوزے پر ٹیکس لگانے سے انڈا بیچنے کو ترجیح دی جارہی ہے ۔
چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن عبد الباسط نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ایک دن کےچوزےکےاوپر 10روپےایکسائزڈیوٹی لگادی گئی،مارکیٹ میں چوزا 5 روپے کا مل رہا ہے ۔فارمرز اپنا مال نہیں بیچ رہا ۔اب انڈا بیچنے کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔
چیئرمین عبدالباسط نے بتایا کہ مارکیٹ میں مرغی کی قلت ہوجائےگی،ڈیوٹی لگانےسےمارکیٹ میں مرغی نہیں آئےگی۔دوسری جانب حکومت نے فیڈ پر بھی ٹیکس لگایا ہے۔اس طرح سارا بوجھ فارمر پر ڈالا جا رہا ہے۔حکومت سےمطالبہ ہےکہ اس ٹیکس کوختم کیاجائے۔5اور10فیصدکےٹیکسوں نےپریشان کردیاہے
وائس چیئرمین ملک شریف کا کہنا تھا کہ 10روپےفی چوزاٹیکس فارمرکوتباہ کررہاہے،نتائج انتہائی خطرناک ہونگے،مارکیٹ تباہ ہوجائیگی۔10پرٹیکس اداکرینگےاورچوزا5روپےکابیچیں انتہائی مشکل ہے۔لاہورمیں اب انڈابیچنےکوترجیح دی جارہی ہے۔