ملک اشرف : ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے رکوانےسےمتعلق سماعت ,سی سی ڈی کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں 65 فیصد تک کمی آئی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے مقابلوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت نےسی سی ڈی کے مبینہ آپریشنز روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس عبہر گل خان کی عدالت میں ڈی آئی جی لیگل ملک اویس احمد نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت کوبتایا گیاکہ مقابلوں سے متعلق 42 مقدمات ایف آئی اے کو منتقل کیے جا چکے ہیں ۔ سنگین جرائم کی شرح میں 65 فیصد تک نمایاں کمی آئی ہے۔ ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جسٹس عہبر گل خان نےکہا رپورٹ کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔