ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

 آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں آن لائن رائیڈ بُکنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے سے متعلق بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت رائیڈ ہیلنگ سروسز کو منظم کیا جائے گا۔

بل کے مطابق آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز سے وابستہ ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجسٹریشن لازم ہو گی اور بغیر رجسٹریشن اسلام آباد میں کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے سے قبل باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

قانون کے تحت ڈرائیورز کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس اور خصوصی اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی درکار ہوگا۔ بل میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ رائیڈ ہیلنگ کمپنیاں ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں گی اور متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گی۔

بل کے متن کے مطابق اس قانون سازی کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا، شفاف نظام قائم کرنا اور رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کو باقاعدہ طور پر منظم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ رائیڈ شیئرنگ سروسز طویل عرصے سے کسی جامع قانونی فریم ورک کے بغیر کام کر رہی تھیں، جس کے باعث انتظامی اور حفاظتی مسائل جنم لے رہے تھے۔