ملک اشرف : احتساب عدالت نمبر 2 لاہور کے جج ندیم گلزار کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو روز باقی رہ گئے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم گلزار 24 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے.
لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو میں بطور جج خدمات انجام دینے والے ندیم گلزار اپنی مقررہ عمر کی حد پر پہنچنے کے باعث 24 جنوری 2026 کو ریٹائر ہوں گے، جس کے بعد عدالت میں زیر سماعت مقدمات اور عدالتی امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ حکام نئی تقرری کے عمل کو تیز کریں گے تاکہ عدالتی کام متاثر نہ ہو سکے۔عدالتی حلقوں اور ذرائع کے مطابق ندیم گلزار کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر شامل تھے۔