خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں دواؤں  کی شدید  قلت  9 ارب روپے کے فوری فنڈز  کے لئےدرکار

خیبرپختونخوا ( کے پی) کے اسپتالوں میں دواؤں کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا ( کے پی) کے اسپتالوں میں دواؤں کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں۔

 ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کے پی کو اسپتالوں کی مالی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ دواؤں کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔ دوسری جانب جاری دستاویز کےمطابق اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے اور فنڈز نہ ہونےکے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا جا سکا۔

سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے  کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، دواؤں ،طبی آلات کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے

جاری دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نے 23 - 2022 میں 99 کروڑ77 لاکھ روپےکا بجٹ دیا تاہم 99 کروڑ77 لاکھ روپےکےبجٹ سے ہماری  دواؤں کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے نوازشریف کو قومی مسائل پر مناظرہ کا چیلنج دے دیا