ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ سشمیتا سین نے خود کو تقریباً2کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گاڑی گفٹ کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے خود کو ایک مرسڈیز کار تحفے میں دی، سیاہ رنگ کی اے ایم جی گلے 53کو انہوں نے بطور گفٹ اپنے لیے پسند کیا ہے،جس کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی تقریباًساڑھے 5 کروڑ روپے بنتی ہے ۔
View this post on Instagram
سابق مس ورلڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی گاڑی خریدنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو کیپشن میں بھارتی اداکار ہ نے لکھا کہ ”جس خاتون کو ڈرائیونگ پسند ہو ، وہی یہ طاقتور اور خوبصورت گاڑی خود کو گفٹ دے گی “۔