ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مہنگائی مارچ سے اہم خطاب

Siraj ul Haq speech on the march at Lahore
کیپشن: Siraj ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق  مہنگائی کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے ہو چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں مہنگائی مارچ میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے ہو چکی ہے۔ہر پانچواں پاکستانی ڈپریشن کا شکار ہو گیا ہے، گھر گھر نشہ پہنچ چکا ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کے اکاؤنٹس میں عوام کا پیسہ ہے، انہوں نے پاکستانی عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو اسمبلیوں میں موجود ہیں لیکن عوام کے لیے ایک بھی کام نہیں کیا۔ 

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم ایک جدید فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے، پاکستان کی بہتری کے لیے ترازو پر تھپا لگانا ضروری ہے۔

سراج الحق نے مارچ کے حوالے سے کہا کہ آج کا یہ مارچ آٹا چوروں, پیٹرول چوروں اور بجلی چوروں کے خلاف ہے۔زرعی ملک پاکستان, پانچ موسموں کا ملک پاکستان پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی وجہ سے تماشہ بنا ہوا ہے۔ سب ایک دوسرے کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں اور عوام مہنگائی میں پس رہی ہے۔  پی ڈی ایم نے حکومت لیتے ہوئے کہا تھا مہنگائی کو ختم کرں گے

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں ڈالر نہیں مل رہا۔ملک میں کاروباری سرگرمیاں بلکل ختم ہو گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ سراج الحق کی تقریر کے دوران مائک بند ہو گیا، جس کے بعد امیر جماعت اسلامی پنڈال سے روانہ ہو گئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر