ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیئر رہنما چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔
صدرمسلم لیگ نے کہا کہ تمام سیاست دان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں۔دہشت گردی کے واقعات تیزی پکڑ رہے ہیں ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔