سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ، مزید مہنگا

Gold price today in Pakistan
کیپشن: gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1927 ڈالر کی سطح پر آگئی.دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2080 روپے اور 1783 روپے 26 پیسے پر مستحکم رہی۔