ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم خان نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر

Caretaker CM KP
کیپشن: Caretaker CM KP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔

محمد اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقدہوگی، جس میں وہ گورنر حاجی غلام علی سے حلف لیں گے۔

کل رات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا، ملاقات میں متفقہ طور پر اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اکرم درانی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ہم نے ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-21/news-1674271190-9529.jpg

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا اور ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیا۔

اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-21/news-1674271059-5213.jpg

وہ پیٹرولیم اورمذہبی امورکی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں، انہوں نے لنکنزان لندن سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔