ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا کے باعث ہسپتال کے بستر پر  دم نہیں توڑنا  چاہتا، معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر

Indian actor
کیپشن: Anupam kher
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   معروف بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے ہسپتال کے بستر نہیں مرنا چاہتے۔

اداکار انوپم کھیر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک آگاہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کورونا پروٹوکولز اور ویکسین کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دو بار ویکسین لگوانے کے باوجود ماسک پہننا کیوں ضروری ہے۔

انوپم کھیر نے کہا میں نے مکمل طور پر ویکسین لگوالی ہے امید ہے جلد ہی بوسٹر ڈوز بھی لگوالوں گا۔  اداکار نے زندگی میں عام طور پر استعمال ہونے والی اشیا اور دوائیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم درد کم کرنے والی ادویات ، صابن، شیمپو اور پرفیومز میں کون سے اجزا شامل کیے جاتے ہیں یا ریسٹورنٹ میں کھانا بناتے وقت  وہاں کا سٹاف اپنے ہاتھ صحیح طرح دھوتا ہے یا نہیں۔

 انوپم کھیر نے کہا  کہ انہوں نے کورونا ویکسین اپنے لیے لگوائی ہے اور میں ماسک آپ لوگوں کے لیے پہنتا ہوں نہیں معلوم کہ ویکسین میں کیا ہے اور جب مجھے بچپن میں کبھی کوئی ویکسین لگی تو مجھے اس وقت بھی معلوم نہیں تھا کہ اس میں کیا ہے۔  ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں نہیں جانتا لیکن پھر بھی استعمال کرتا ہوں۔