(ویب ڈیسک)طلبا کو کورونا سے بچانے کے لئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کے لئے اساتذہ ،والدین اور بچوں کو موبائل پر بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجوائی جائیں گی، وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی ایس ایم ایس مہم کا آغاز کردیا۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت @Shafqat_Mahmood کی ہدایت پر کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس ایم ایس آگاہی مہم کا آغاز ۔۔
— Ministry of Federal Education/ProfessionalTraining (@EduMinistryPK) January 21, 2022
احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں تا کہ تعلیم کا سلسلہ بحفاظت جاری رہ سکے۔ 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے ۔ #Covid #Schools pic.twitter.com/7R08Ki6dgl
اس سلسلے میں وزرات تعلیم و نجی موبائل کمپنی کے مابین احتیاطی تدابیر اور کورونا ویکسنیشن سے متعلق معاہدہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد تک اومی کرون سے بچاؤ کیلئے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی ۔
شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں تا کہ تعلیم کا سلسلہ بحفاظت جاری رہ سکے۔ 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے ۔