ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ، قومی ہاکی ٹیم کو  یورپ بھجوانے کا فیصلہ 

Pakistan hockey federation
کیپشن: Pakistani hockey team will visit Europe
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو دورہ یورپ پر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی ہاکی ٹیم کی بحالی کے لیے متحرک ہوگئی ،ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی بھرپور تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کو دورہ یورپ پربھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے یااپریل کے آغاز میں دورہ یورپ پر جائے گی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ایکمین نے فیڈریشن کو دورہ یورپ کی تجویز دی جسے فیڈریشن نے تسلیم کرلیا ہے ،دورے میں قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجئیم ، سپین اور جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

ایشیا کپ کی چار ٹاپ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی،پاکستان ہاکی ٹیم کو اس وقت ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا چیلنج درپیش ہے،ذرائع کے مطابق کوچ ایشیا کپ کے لیے سینئر اور جونیئر کے کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم بنانے کے خواہش مند ہیں، ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔ ان دنوں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔