ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہارگئے

 کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 678 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی۔کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

پنجاب میں ابتک  13 ہزار 096 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 727، خیبرپختونخوا 5 ہزار 968، اسلام آباد 971، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار874، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 403، پنجاب میں 4 لاکھ 58 ہزار 879، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 047، بلوچستان میں 33 ہزار 812، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 997 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 ہو گئی ہے۔