فاران یامین : بارش کے بعد فضائی آلودگی میں کمی، ایئر کوالٹی انڈیکس 153 ریکارڈ، لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر سے 15ویں نمبر پر آگیا۔
شہر میں بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آبر آلود رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، اور ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہوگا۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح مختلف ریکارڈ کی گئی ۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے اطراف 214، بحریہ آرچرڈ کے اطراف 192،کوٹ لکھپت کے اردگرد 190، مال روڈ کے اطراف 179، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 170 اور ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 164 ریکارڈ کی گئی ہے۔