عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے ایس ایچ اوز بحال کر دئیے گئے

عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے ایس ایچ اوز بحال کر دئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے ایس ایچ اوز سے کام لینے کا فیصلہ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے 13 افسران کو انویسٹی گیشن اور سی آئی اے سینٹر بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے ایس ایچ اوز بحال کر دئیے گئے، سی سی پی او غلام ڈوگر نے بلیک لسٹ ہونے والے افسران سے کام لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے13 افسران کو جنرل ڈیوٹی سے انویسٹیگیشن ونگ اور سی آئی اے بھجوا دیا ہے۔

سی سی پی او کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق انسپکٹر احمد، انسپکٹر علی اجود، انسپکٹر فاروق اصغر اعوان، انسپکٹر یوسف بٹ، عامر سہیل، سب انسپکٹر دیس محمد، سب انسپکٹر نسیم خان، سب انسپکٹر امجد جاوید، سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ، سب انسپکٹر محمد ندیم، سب انسپکٹر ندیم خالد کو انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے سینٹرز بھجوا دیا ہے۔

سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کر کے مزکورہ افسران کو بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer