ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم

 ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آسامیاں ختم ہونے سے سکولوں میں طلبا کو ڈرائنگ، عربی اور فزیکل کے ماہر اساتذہ دستیاب نہیں ہونگے، آسامیاں ختم کرنے سے مذکورہ آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوسکے گی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینکڑوں آسامیاں کو آرٹس سے سائنس میں تبدیل کردیا ہے، تبدیل ہونے والی آسامیوں میں پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی آسامیاں شامل ہیں، آسامیاں تبدیل ہونے سے آئندہ اساتذہ کی بھرتی گریڈ چودہ، پندرہ اور سولہ میں کی جائے گی۔

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق سائنس کو فروغ دینے کیلئے کچھ سیٹوں کو تبدیل کیا گیا ہے، انکا کہنا ہے کہ آئندہ ان سائنس ٹیچرز کو رکھا جائے گا جو ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مہارت رکھتے ہونگے تاکہ سکولوں میں متعلقہ ٹیچرز کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے قومی خوشحالی سروے پر اساتذہ کی ڈیوٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، صدر وحید مراد یوسفی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانا بلاجواز ہے جس کے باعث تعلیمی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer