ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سٹریٹ کرائم کا طوفان، 21 افراد قتل

لاہور میں سٹریٹ کرائم کا طوفان، 21 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عرفان ملک)  باغوں کے شہر میں میں ہر نئے دن ایک لاش گرنے لگی، سال 2021ء کے پہلے 20 روز میں 21 افراد قتل ہوئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 18 افراد جھگڑوں اور خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹریٹ کرائم پھر سے سر اٹھانے لگا، چوری اور ڈکیتی کی 165 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، نئے سال کے پہلے 19 دن میں 5 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے، شہریوں کیلئے نیا سال کوئی خوشگوار ثابت نہ ہوا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہدرہ میں دکاندار اور گزشتہ رات شہری کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا جبکہ اب تک 9 افراد ڈکیتی مزاحمت پر مختلف علاقوں میں زخمی ہوئے، اسی طرح دشمنیوں اور مختلف واقعات میں 18  افراد قتل ہوئے، ڈکیتی ، چوری اور راہزنی کی 165 وارداتیں ہوئیں، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کے 21 واقعات ہوئے، ۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ سمارٹ پولیسنگ سے رواں سال کے پہلے 20 دنوں میں جرائم میں 30 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت ڈکیتی میں 64، موٹر سائیکل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں34 فیصد کمی، انسدادی اقدامات کی بدولت قتل کی وارداتوں میں 5، ڈکیتی قتل میں 50 جبکہ راہزنی کی وارداتوں میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیورقتل ہوا تو ملزم کی گرفتاری کے بعد پتہ چلا کہ اسے ڈاکو نے مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer