ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے

ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شہر میں ڈاکوؤں کا راج برقرار، شاہدرہ کے علاقہ چمن کالونی تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹ لیا۔ سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

سٹریٹ جرائم کو روکنے کے لیے بنائی جانے والی پیرو اور ڈولفن فورس بھی ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہو گئی۔ شاہدرہ کے علاقہ چمن کالونی میں تین موٹر سائیکل ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کی جارہی ہے، سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی جلد پہچان ہو جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔