میٹرو بس پر پتھراؤ،فیروز پور روڈ پرٹریفک جام

میٹرو بس پر پتھراؤ،فیروز پور روڈ پرٹریفک جام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) چونگی امرسدھو سے قصور  کی جانب جانے والے راستے پر احتجاج کا معاملہ، ٹریفک کے لیے سڑک بلاک کردی گئی،مظاہرین نے میٹروبس سروس پر پتھراؤ کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو سے قصور جانے والے راستے فیروز پور روڈ پر 2 گھنٹے سے جاری مدینہ مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہورہا، مظاہرین نےمیٹروبس سروس پر پتھراؤ جس سے بس سروس کو بند کردیا گیا، پتھراؤ کی وجہ سے بس کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی۔

پیکو روڈ پر بھی ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں،پیکو روڈ سے جنرل ہسپتال اور چونگی کی جانب جانیوالی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے،ایمبولینس بھی احتجاج میں پھنس گئی،مظاہرین کے پتھراؤ کی وجہ سے میٹرو بس سروس کو بند کردیا گیا، پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ایس ایچ او کو معطل نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer