ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ کی ویڈیووائرل کرنیوالا پولیس کیلئےچیلنج بن گیا

ہوائی فائرنگ کی ویڈیووائرل کرنیوالا پولیس کیلئےچیلنج بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہدعلی)ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی، میاں عمران پر بند روڈ ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،ساندہ پولیس ہوائی فائرنگ کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے،نوجوان میاں عمران فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے، فائرنگ کرنیوالا نوجوان میاں عمران ساندہ کا رہائشی ہے، پولیس فوٹیج کے باوجود شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے والوں کو گرفتار نہ کرسکی۔

نوجوان میاں عمران کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سٹی 42 کو موصول ہوگئی،فوٹیج میں میاں عمران کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ذرائع کا کہناتھا کہ میاں عمران پہلے بند روڈ پرڈولفن فورس پر حملے میں ملوث رہاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer