اساتذسڑکوں پر نکلےآئے، ڈاکٹر مراد راس کیخلاف نعرے

اساتذسڑکوں پر نکلےآئے، ڈاکٹر مراد راس کیخلاف نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)ایپکا کے بعد اساتذہ بھی اپنے مطالبات لیکر سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیلئےپہنچ گئے،متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کی کال پر اساتذہ مستقل نہ کرنے سمیت دیگرمطالبات پر مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرےبازی کی گئی ۔
متحدہ محاذاساتذہ کے مظاہرے کی قیادت چیئرمین حافظ عبدالناصر،حافظ غلام محی الدین نےکی،احتجاج میں خواتین اساتذہ بھی شامل تھیں،مظاہرین نے سرکاری سکول اور اساتذہ کی بلدیات کی حوالگی کا فیصلہ واپس لینے ،تمام کیڈرز کی کوٹہ کے مطابق ہر ماہ اِن سروس پروموشن ، پرائمری سکولوں میں ایک کلاس ایک استاد کی پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا۔

 پی ایس ٹی ، اور ایس ایس ٹی اساتذہ کی سکیل 17 میں اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل اجرااور ہر سطح کے ہیڈ ٹیچر کے چارج الاونس میں اضافے کا مطالبہ کیا، اساتذہ نے صوبائی وزیر سکول ڈاکٹر مراد راس اور سیکرٹری سکول کیخلاف بھی نعرے لگائے ۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ مستقلی کیلئےپی پی ایس ای کے انتخاب کو نہیں مانتے، سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer