ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صاف آپریشن تھیٹر مہم جاری، 19 تھیٹرز میں سرجری بین

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صاف آپریشن تھیٹر مہم جاری، 19 تھیٹرز میں سرجری بین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا جراثیم سے پاک آپریشن تھیٹر مہم جاری، لاہور کے چار جبکہ صوبہ میں19مزید تھیٹرز میں سرجریاں روک دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ کے9ہسپتالوں کے19آپریشن تھیٹرزمیں سرجری روک دی گئی ہے۔ جن میں لاہور کے2ہسپتالوں کے 4 آپریشن تھیٹر بھی شامل ہیں۔ لاہور کے بند کئے گئے آپریشن تھیٹرز میں نیازی ہسپتال اور سٹی ہسپتال کے دو دوآپریشن تھیڑزشامل ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں 21ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پرعمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ 6ہسپتالوں کومیڈیکل فضلات کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پربھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

 لاہور کے ناز ہسپتال، رمضان علی سید ہسپتال اور فیملی ہسپتال کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام تھیٹرزمیں صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں اور لیبارٹری رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔