عثمان خان:وفاقی وزیر تجارت ملک پرویز نے ایم پی اے باؤ اختر کے ہمراہ حلقہ میں مصروف دن گزارہ، نیو کرول ہسپتال سمیت یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن لاہور و وفاقی وزیر تجارت و انڈسٹری ملک پرویز اور رکن صوبائی اسمبلی باؤ اختر نے پچیس بیڈوں پر مشتمل تعمیر ہونے والے نئے گائنی ہسپتال نیو کرول کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ یونین کونسل ایک سو چونتیس کے چیئرمین حاجی نوید نے یونین کونسل کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔یونین کونسل 133 کے چیئرمین اشتیاق سیفی کی دعوت پر یوسی آفس کا بھی دورہ کیا۔ کارکنان سے ملاقاتیں اور حلقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین یونین کونسل ایک سو تیس مہر شہباز چاندی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر ملک پرویز کا کہنا تھا کہ حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ این ایک سو تئیس میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ اس موقع پر جاوید خان اور چوہدری نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔