ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باب پاکستان کی تعمیرنو، شہبازشریف نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

باب پاکستان کی تعمیرنو، شہبازشریف نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: باب پاکستان کی تعمیرنوکی افتتاحی تقریب، وزیر اعلی پنجاب نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ دوسال میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے پایا تکمیل تک پہنچے گا۔  

تفصیلات کے مطابق تاریخی حوالے سے آزادی پاکستان پر باب پاکستان مہاجر مسلمانوں کی لاہور میں پہلی پناہ گاہ بنا۔ مہاجروں کی یاد میں باب پاکستان کا منصوبہ 1985 میں گورنر غلام جیلانی نے شروع کرایا جس میں117 ایکڑ اراضی پر میموریل بلاک، میوزیم، آڈیٹوریم، آرٹ گیلری اورلائبریری بنائی جاناتھی۔

 منصوبہ کئی حکومتوں میں التواء کا شکار رہنے کے بعد چوتھی مرتبہ شروع ہونے جارہاہے۔ تقریب میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید و دیگر شریک تھے۔

 تقریب سےخطاب کرتے وئے وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے مال روڈ دھرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا حکومت مخالف دھرنا فلاپ شو بنا۔ مخالفین کو 2018 میں بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران خان کے پارلیمنٹ مخالف بیانات پرانکا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کو گالیاں نکالنے والا قوم کا مجرم ہے۔

علاوہ ازیں باب پاکستان منصوبہ دوسال میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے پایا تکمیل تک پہنچے گا۔