سٹی 42: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ (چوہدری مشتاق احمد کائرہ) انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم مانچسٹر (برطانیہ) میں مقیم تھے اور ان کا انتقال وہاں ہوا۔ مختلف سیاسی شخصیات اور اداروں نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی تعزیتی پیغامات دیے۔