سٹی 42: ایس ڈی پی او روجھان عبدالکریم نے کہا ہے کہ روجھان کے کچے میں پنجاب پولیس کا دوماہ سے کچہ کریمنل کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران کچہ کریمنل کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی ڈورن سے گولہ باری کی جاری ہے ۔
ایس ڈی پی او روجھان کاکہناتھا کہ پولیس کی ٹھوس حکمت عملی کے تحت دہشت کی علامت سمجھنے والا تنویر اندھیڑ گینگ بیکھرانی گینگ اور بنوں کے گینگ کے کارندوں سمیت بارہ مزید اشتہاری ڈاکوؤں سرنڈر کردیا ہے ۔
ایس ڈی پی او عبدالکریم کاکہناتھا کہ روجھان سرنڈر ہونیوالے کچہ کریمنل اغواء برائے تاوان قتل ڈکیتی پولیس کی شہادتوں سمیت معتدد وارداتوں میں رحیم یار خان راجن پور سمیت دیگر شہروں میں مطلوب ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ پولیس کے سامنے سرنڈر ہونیوالے اشتہاری ڈاکوؤں کی تعداد چار سو سے زیادہ ہو گئی ہے ۔اشتہاری ڈاکوؤں کیساتھ پولیس کا آپریشن جاری ہے ،قانون کی رٹ چیلنج کرنیوالے اشتہاری ڈاکو سرنڈر ہوجائیں ورنہ مارے جائیں گے۔