ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ نیوزی لیںڈ: میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان

پاکستان بمقابلہ نیوزی لیںڈ: میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے) شروع ہوگا۔

موسمی حالات پر نظر رکھنے والی مختلف ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں میچ کے دوران تیز بارش کے 75 فیصد امکانات ہیں۔

 ایک جانب جہاں بارش کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے سے محروم ہوسکتے ہیں وہیں دونوں ٹیمیں بھی ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم ہوسکتی ہیں۔

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوجائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا ہے۔