ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں ٹک ٹاکرز کی تعداد میں اضافہ، سوشل میڈیا پالیسی نافذ

پنجاب پولیس میں ٹک ٹاکرز کی تعداد میں اضافہ، سوشل میڈیا پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  پنجاب پولیس میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظر ٹک ٹاکرز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کے لیے واضح اور مؤثر پالیسی بنا دی ہے۔

لاہور سمیت مختلف شہروں کے پولیس اہلکار ٹک ٹاکرز بن گئے اورٹک ٹاک پر متحرک اہلکاروں کی نشاندہی کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے 165 اہلکار ٹک ٹاک کے بےجا استعمال میں ملوث پائے گئے۔ ان کے اکاؤنٹس لنک، اہلکاروں کے نام اور بیلٹ نمبرز کے ساتھ تفصیلی ریکارڈ تیار کیا گیا۔

 ریکارڈ  کے مطابق  سیالکوٹ پولیس کے 25 اہلکار ٹک ٹاکرز نکلے،فیصل آباد 13 ، ملتان 13 ، بہاولپور کے 8 اہلکار ٹک ٹاکرز نکلے۔

مزید برآں، رائٹ مینجمنٹ کے 18 اور ایلیٹ فورس کے 13 اہلکار ٹک ٹاکرز کے طور پر شناخت ہوئے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 14 اور مختلف پولیس ٹریننگ کالجز کے 13 اہلکار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

حکام کا کہناتھا کہ پولیس ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کے لیے واضح پالیسی بنائی گئی ہے اور سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔

لاہور: پنجاب پولیس میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظر ٹک ٹاکرز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کے لیے واضح اور مؤثر پالیسی بنا دی ہے۔