ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری

آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت بورڈ کے سالانہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پہلے روز 9 مارچ کو ریاضی کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش اور 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق  پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) چار مضامین کا امتحان لے گی جبکہ باقی پیپرز متعلقہ اسکولز خود منعقد کریں گے۔

طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں 30 منٹ پہلے پہنچیں، امتحانی مراکز میں موبائل فون، اسمارٹ واچ اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی ہوگی، امیدواروں کے لیے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

طلبا کو بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ریاضی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ جیومیٹری باکس لا سکیں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ امتحان کے دوران اضافی شیٹس فراہم نہیں کی جائیں گی اور امیدوار کو فراہم کردہ جوابی کاپی ہی استعمال کرنا ہوگی۔

حکام کے مطابق امتحان ختم ہونے سے قبل کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔