احسن عباسی: عامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست مسترد ہوگئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران دانیہ شاہ وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،ایس ایچ او بریگیڈ ،ایڈیشنل ایس ایچ اور نامزد ملزمان جاوید اور ثاقب بھی پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی،اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی ہے،ورثاء قبر کشائی نہیں چاہتے تھے۔
دانیہ شاہ نے کہاکہ میری عامر لیاقت سے شادی 5 فروری 2022 کو ہوئی تھی ، 24 اپریل 2022 کو لودھراں اپنے گھر والوں سے ملنے گئی تھی 9 جون 2022 کو عامر لیاقت کی موت کا پتہ چلا۔
دانیہ شاہ نے کہاکہ ممتاز ،علی جاوید ،ثاقب اور دیگر ملازمین میری عامر لیاقت سے شادی پر خوش نہیں تھے ،میری استدعاہے کہ عامر لیاقت کے ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
ماتحت عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی تھی۔