ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

معروف بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔

https://img.express.pk/media/images/cr11740125319-0/cr11740125319-0.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات کو سلجھایا جا سکے تاہم مشاورت کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اظہار کیا۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ چہل اور دھنشری پچھلے 18 ماہ سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔ جب ان سے طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے 'کمپٹیبیلیٹی ایشوز' کو بنیادی مسئلہ قرار دیا۔

یوزویندر چہل نے طلاق کی حتمی سماعت سے قبل سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ:

 "خدا نے مجھے اتنی بار بچایا ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ تو میں صرف تصور ہی کر سکتا ہوں کہ کتنی بار میں بچا ہوں اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا۔ شکریہ خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے۔"

https://img.express.pk/media/images/cr21740125330-0/cr21740125330-0.jpg

دوسری جانب دھنشری ورما نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایمان اور بھروسے کی بات کی۔ انہوں نے لکھا:

"پریشانی سے برکت تک کا سفر! حیرت انگیز ہے کہ خدا کس طرح ہماری مشکلات کو برکت میں بدل دیتا ہے۔ اگر آج آپ کسی چیز کو لے کر پریشان ہیں، تو یاد رکھیں کہ آپ کے پاس ایک انتخاب ہے۔ آپ یا تو پریشان رہ سکتے ہیں یا پھر سب کچھ خدا کے سپرد کر کے دعا کا راستہ اپنا سکتے ہیں۔ ایمان کی طاقت کو کم نہ سمجھیں، خدا ہر چیز کو ہمارے بھلے کے لیے بہتر بنا سکتا ہے۔"

بالآخر جمعرات کی شام 4 بج کر 30 منٹ پر عدالت نے باضابطہ طور پر دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی، اور یوں بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور دھنشری ورما کی شادی کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer