ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا,رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا۔

درخواست پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پرمتعلقہ داد رسی کمیٹی سے رجوع کیے بغیر ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا ہے،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی ، تاحال دادرسی نہیں کی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔
 

Ansa Awais

Content Writer