ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوہ خاتون  نےپنشن کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع  کر لیا

بیوہ خاتون  نےپنشن کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع  کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: محکمہ لائیو سٹاک کے ایک ڈرائیور کے انتقال کے بعد اس کی بیوہ خاتون حنیفاں بی بی 6سال تک پنشن نہ ملنے کی وجہ سے  لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے بیوہ خاتون کی درخواست کی سماعت کی اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیو سٹاک سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں سے معلومات لے کر پیش ہوں۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 6سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہے لیکن اب تک پنشن کی رقم کا حصول ممکن نہیں ہو سکا۔

محکمہ لائیو سٹاک کے ڈرائیور کے انتقال کے بعد بیوہ خاتون کی مدد کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس پر عدالت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔