ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب بم دھماکے؛ کیا "تلکرم بٹالین" ذمہ دار؟

Hamas Israel Conflict, Hostages deal, Gaza ceasefire
کیپشن: تل ابیب بس بم دھماکوں کے بعد سوشل پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے ایک چینل پر پوسٹ ہونے والے ایک بیان کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حماس کی تلکرم بٹالین کی طرف سے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے متعلق ہو سکتا ہے۔

سٹی42: اسرائیل کے مرکزی شہر تل ابیب میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بسوں میں بم دھماکوں کے بعد سوشل پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر  سامنے آنے والی ایک پوسٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حماس کی ویسٹ بینک  سے تعلق رکھنے والی "تلکرم بٹالین" کی جانب سے ممکنہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا، ایسا لگتا ہے کہ بس بم دھماکوں کی کوشش کے پیچھےحماس کی مغربی کنارے کی شاخ   کا ہاتھ ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطین کے مغربی کنارے کے تلکرم میں واقع حماس کی نام نہاد تلکرم بٹالین کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرنے والے ایک ٹیلیگرام چینل، نے ایک بیان جاری کیا ہے جو   اس گروپ کی جانب سے آج رات  (جمعرات) کے اوائل میں تل ابیب میں مشترکہ بس بم حملے کی ذمہ داری  قبول کرنے کو  ظاہر کر سکتا ہے۔

ٹیلی گرام پر "تلکرم بٹالین" کی نمائندگی کرنے کے دعویدار چینل پر پوسٹ ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے: ’’شہداء کا انتقام اس وقت تک نہیں بھلایا جائے گا جب تک قابض ہماری سرزمین پر موجود ہے… یہ فتح یا شہادت کا جہاد ہے۔‘‘