ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں ائیرپورٹس، یروشلم لائٹ ریلوے کی سکیورٹی سخت، تما م بسوں کی تلاشی کی ہدایت

Israel Hamas Conflict, Tal Aviv bombing, city42
کیپشن: تل ابیب میں تین بچوں میں بم ھٹنے کے بعد ملک بھر مین ہوئائی اڈوں اور یروشلم مین لائٹ ریلوے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سٹی42: اسرائیلی حکام نے تل ابیب میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات نصف شب کے قریب تین بسوں میں بم دھماکوں کے بعد ملک  بھر میں بس ڈرائیوروں کو گاڑیوں کی فوری تلاشی لینے  کا حکم جاری کر دیا۔  ایئرپورٹس پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
متعدد عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل بھر میں بس ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج (جمعہ) رات کے بڑے بم دھماکوں کی کوشش کی روشنی میں کسی بھی سفر کیلئےروانہ ہونے سے پہلے اپنی گاڑیوں کی تلاشی لیں۔ 

تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر بھی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے، بشمول ہوائی اڈے کے علاقے میں داخل ہونے اور جانے والی تمام بسوں کی سخت چیکنگ کے ساتھ۔

چینل 12 کی خبروں میں بتایا گیا  کہ یروشلم کی لائٹ ریل کے لیے بھی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا خیال ہے کہ کئی مشتبہ افراد آج شام بسوں میں بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔