ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریکنگ نیوز:  مشتبہ 'دہشت گرد' حملے میں تل ابیب کے قریب تین بسوں میں دھماکے

Tal Aviv bomb blasts, City42, Bus bomb attacks, Hamas Israel conflict, City42, Aljazira News, Times of Israel
کیپشن: جمعہ 20 فروری 2025 کو بیٹ یام بس پارکنگ لاٹ میں دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے بعد بس کاڈھانچہ۔ (فوٹو: اسرائیل فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی)

سٹی42: مشتبہ 'دہشت گرد' حملے میں تل ابیب کے قریب بس ٹرمینل پر موجود  تین بسوں میں بم کے دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز کا اسرائیل میں کوئی نمائندہ نہین تاہم الجزیرہ کی ویب سائٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح دو بجے بتایا گیا کہ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے قریب بٹ یام میں ایک مشتبہ "دہشت گردانہ" حملے میں تین بسوں میں دھماکے ہوئے۔
الجزیرہ نے اس اطلاع کے ساتھ بتایا کہ (جمعرات کی روز) حماس نے غزہ کے خان یونس میں شیری بیباس اور ان کے دو بچوں سمیت چار اسیروں کی لاشیں حوالے کر دی ہیں کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان نازک جنگ بندی جاری ہے۔

بم کےدھماکے خالی بسوں میں ہوئے، بسیں جل گئیں

اسی دوران ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ بڑے حملے کی کوشش میں تل ابیب کے قریب خالی بسوں پر 3 بم دھماکے ہوئے، 2 دیگر  بسوں میں موجود دو ٹائم بم  ناکارہ بنا دیئے گئے ہیں۔
تل ابیب میں نصف شب  سے پہلے ہونے والے ان تیم بم دھماکوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دو بسوں میں رکھے گئے بموں میں  جمعہ کی صبح  پھٹنے کے لیے ٹائمر مقرر کیے گئے تھے ۔