سیکورٹی خدشات، بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ ہوگا یا نہیں؟

سیکورٹی خدشات، بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ ہوگا یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ کو دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی بڑھادی گئی۔ بھارتی سکیورٹی حکام کو میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔

 انٹرنیشنل کرکٹ خبریں یہ ہیں کہ بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ کو دہشت گردی کا خطرہ،سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔بھارتی سکیورٹی حکام کو میچ منسوخ کرنے کا کہا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مقیم نامزد دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنون کی دھمکی کے بعد سیکورٹی خدشات نے توجہ مرکوز کرلی، جس کا مقصد ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے آئندہ میچ میں خلل ڈالنا ہے۔

 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ گروپتونت سنگھ پنون نے ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو دھمکی دیتے ہوئے حکام کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ ان کی وارننگ سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ چوتھا ٹیسٹ 23 فروری کو جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں شروع ہورہا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے منگل کو شہر میں آمد پر سخت حفاظتی پروٹوکول تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکام پنون کی طرف سے لاحق خطرے کو کس سنجیدگی کے ساتھ لے رہے ہیں۔