ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے 3 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے 3 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں مال روڈسمیت 3 مقامات پر 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش ڈپٹی کمشنرکی جانب سےکی گئی تھی۔جن مقامات پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ان میں مال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں مقامات پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں،پی ایس ایل میچز کی وجہ سے بھی ان سڑکوں پر رش بڑھےگا،اس لیےان تینوں مقامات پر 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔