ویب ڈیسک : وقتی طور پر جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرائن کے حوالے سے سمٹ کا انعقاد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے فون پر دونوں رہنماؤں کو یہ تجویز دی تھی۔ فرانس کا کہنا ہے کہ اس سمٹ کا انعقاد روس کے یوکرائن پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں ہی کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے یوکرائن پر روسی حملہ نہ ہونے کی شرط پر روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات قبول کی ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی اس جمعرات ملاقات کریں گے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ بلنکن اور لاوروف امریکا۔ روس سمٹ کا ایجنڈا طے کریں گے۔