پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سےشکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  یونائیٹڈے 151 کا ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا،لیوس گریگوری کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے یونائیٹڈ کو ابتدائی میچ میں فتح دلادی، انہوں نے ناقابل شکست 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز  1 چھکے اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔

اسلام آباد  یونائیٹڈ کی جانب سے الیکس ہیلز 29، فہیم اشرف 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ اور محمد عمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

قبل ازیں اسلام آباد  یونائیٹڈنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، محمد رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، روسوو 25 اور کارلوس براتھ ویٹ 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے محمد وسیم نے تین شکار کیے،لیوس گریگوری نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں، آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔