ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا، دنیا کب تک خاموش رہے گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے 6 اراکین برطانوی پار لیمنٹ  نے ملاقات کی، جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نےبرطانوی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے، دنیا کب تک خاموش رہیگی ؟ کشمیر میں انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے،کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 200دن سے جاری کر فیو نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، نریندر مودی آر ایس ایس کے ہر غنڈے کو '' مودی''بنا رہا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آ ج بھی امن کا حامی ہے۔

برطانوی وفد کے سربراہ ڈیبی ابراہمس کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری دنیا کیلئے لمحہ فکر یہ ہے، متنازعہ بھارتی شہر یت قانون بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے۔

برطانوی وفد نے گور نر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز بلند کریں گے۔

گورنر پنجاب سے ملاقات کر نیوالوں میں ممبر برطانوی پار لیمنٹ مارک ایسٹوڈ، سارہ برٹکلف، لارڈ قربان، ممبر برطانوی پار لیمنٹ جوڈی کمننز،طاہر علی اورعمران حسین بھی شامل تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer