ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا یاسر بروسٹ پر چھاپہ، سیل پرچیز ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

ایف بی آر کا یاسر بروسٹ پر چھاپہ، سیل پرچیز ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) سیلز چھپا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا الزام، ایف بی آر نے ایم ایم عالم روڈ پر یاسر بروسٹ میں چھاپہ مار کر سیلز پرچیز کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کارروائیوں کے بعد سیلز چھپا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں- ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ثمن گلزار کی کی سربراہی میں ایم ایم عالم روڈ پر یاسر بروسٹ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے یاسر بروسٹ کا سیلز پرچیز کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے-

ایف بی آر نے یاسر بروسٹ کے کمپیوٹرز، مینوئل فائلز، بنک کاؤنٹس کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے، ایف بی آرحکام کے مطابق یاسر بروسٹ کی انتظامیہ سیلز چھپا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کررہی تھی- ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ٹیکس قوانین کے مطابق ریکوری کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer