شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم پاکستان نہیں، نواز شریف کے پرسنل مینجرہیں: علیم خان

شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم پاکستان نہیں، نواز شریف کے پرسنل مینجرہیں: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپٹ شخص کیلئے قانون سازی پارلیمان کی بدترین توہین ہو گی۔ نواز شریف کو ریلیف دینے والی قانون سازی کو پارلیمانی دہشتگردی سمجھتے ہیں ۔

 اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس 2 ہی آپشن ہیں۔ پاکستان یا پھر کرپٹ مافیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ماں کہنے والوں نے ماں کی تذلیل کی اور کروائی۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کی کڑیاں جاتی امراء سے جا ملتی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کو یونین کونسل کی ثالثی کونسل سمجھنے والوں کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت قانون کی حاکمیت قائم کرنے کا نام ہے، نون کی حاکمیت نہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان پاکستانیوں کی نظروں سے گر چکا ہے وہ خوا ب دیکھنے بند کردیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم پاکستان نہیں نواز شریف کے پرسنل مینجرہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ وہ پرویز مشرف کے رابطہ میں تھے۔ شہباز کے حکم پر قتل ہونے والوں کی روحیں اسے عدالتوں میں بلا رہی ہیں۔ شریف فیملی کا تکبر جاتی امراء کے قبرستان میں دفن ہو رہا ہے۔