ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر صارفین کے ساتھ انہونی ہو گئی، وفاقی حکومت نے فائدوں کو نقصان میں بدل ڈالا

Solar Energy Policy, Net Metering policy, DISCOS, NEPRA, New policy , انہونی، سٹی42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سولر صارفین کے ساتھ انہونی ہو گئی، وفاقی حکومت نے فائدوں کو نقصان میں بدل ڈالا.

وفاقی حکومت کے ریگولیٹری ادارہ نیپرا نے نئی سولر پالیسی جاری کر دی ہے جس میں  اپنے اور ملک کے لئے سولر انرجی پیدا کرنے کے لئے کثیر سرمایہ خرچ کرنے والے شہریوں کےتمام فوائد کو عملاً ختم کر دیا گیا ہے یا از حد کم کر دیا گیا ہے۔ سولر  ٹیکنالوجی عام ہونے کے بعد اس کو استعامل کر کےسولر انرجی  پیدا کرنا اب عملاً مشکل بنا دیا گیا ہے

نیپرا نے بجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں (ڈِسکوز) کے دباؤ  میں آ کر سولر انرجی پالیسی میں اہم ترامیم کر دی ہیں۔ ملک میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو  'نیپرا سولر صارفین قوانین 2025"  کا نام دیا گیا ہے،"سٹیک ہولڈر" سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے ان قوانیم مین بہت گہرے اثرات کی حامل تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے،شہریوں سے ان کی پیدا کی ہوئی اضافی سولر بجلی خریدنے کے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کردی گئی ہے,نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ اب صرف "فی یونٹ تبادلہ" ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ کی فی یونٹ قیمت بہت کم کر کے 11 روپے کے لگ بھگ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا۔

صرف  شہریوں سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت ہی کم نہیں کی اور صرف معاہدہ کی مدت ہی کم نہیں کی گئی بلکہ  آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا۔ 

اب تک  گھریلو، صنعتی، کمرشل صارفین 25  کلو واٹ تک کو لائسنس سے استثنیٰ تھا۔

نیپرا ذرائع کاکہناہے کہ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔
دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
ترجمان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔