عابد چودھری: قتل کے مقدمہ میں گرفتار سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کو عدالت پیش کر دیا گیا، عدالت نے عثمان حیدر کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے 302 کے مقدمہ میں ملزم عثمان حیدر کا ریمانڈ منظور کیا، ملزم عثمان حیدر نے تقریباً 3ماہ قبل اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا تھا۔
ایس ایس پی محمد نوید کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کیخلاف کارروائی جاری ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی قطعی اجازت نہیں۔