ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی طلبہ رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد پارلیمنٹ پر دھاوا، شدید احتجاج

بنگلہ دیشی طلبہ رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد پارلیمنٹ پر دھاوا، شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلہ دیشی طلبہ تنظیم کے رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ملک میں شدید کشیدگی پھیل گئی، عثمان ہادی کی تدفین کے فوراً بعد مشتعل ہجوم نے بنگلہ دیش کی نیشنل پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور بعد ازاں عمارت کے اندر داخل ہو کر نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاج کرنے والے طلبہ رہنماؤں اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عثمان ہادی کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے اور حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔

صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔