خان شہزاد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 7روپے کلو مہنگا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 475 روپے مقرر کی گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 314 روپے فی کلو اور پرچون میں 328 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
خیال رہے کہ 4 دنوں کے دوران مرغی کی قیمت میں مجموعی طور پر 71 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی بوجھ کا سامنا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت 324 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔