ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی، 24 قیراط کا سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ 428 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 2035 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔